میکسیکو سٹی،27اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)خلیج میکسیکو میں بننے و الے خوفناک طوفان ہاروے کے ٹیکساس سے ٹکرانے سے قبل امریکی صدرٹرمپ بھی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وائٹ ہاؤس سے کیمپ ڈیوڈ منتقل ہو گئے ہیں۔ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے لان میں موجود مرین وَن ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے تو ان کے ہمراہ اہلیہ ملینیئا ٹرمپ،بیٹابیرن ٹرمپ، بیٹی ایوانکا اور ان کے بچے، شوہر تمام ہی کیمپ ڈیوڈ کی جانب روانہ ہو ئے۔واضح رہے کہ گزشتہ بارہ سالوں میں آنیوالے تما م طوفانوں کی نسبت ہاروے طوفان شدید نوعیت کا ہے جسے چوتھے درجے کا طوفان قرار دیا گیا۔